اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے، عمران خان بھارت سے کشیدگی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
کابینہ اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید کی منظوری، ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق، پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن کی تعیناتی، ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کے علاوہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان سے نیشنل بینک کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتھوا نیا کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔