کراچی: (دنیا نیوز) گرفتاری کے خوف کے سبب سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی گرفتار ہوئے تو گلزار احمد کا نام انکے فرنٹ مین کے طور پر سامنے آیا۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی نامی جائیداد کی ٹرانزیکشن گلزار احمد کے اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے تھے۔
اب گلزار احمد نے اپنے بھائی کے ذریعے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ امریکہ سے واپس آ کرعدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔
عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے بھائی کو چار دن میں پاور آف اٹارنی فائل کرنے کی ہدایت کر دی۔