کراچی: (دنیا نیوز) نیب حکام نے سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر کو چیلنج کرنے کا پلان بنالیا، چیئرمین کی منظوری کا انتظار ہے۔ سپیکر سندھ اسمبلی کے اہلخانہ نے بھی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر نیب حکام نے اپنے وکلا کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ نیب وکلاء کے مطابق چیئرمین نیب کا خط ملتے ہی پروڈکشن آرڈر کو چیلنج کر دیں گے، ہم پروڈکشن آرڈر کو چیلنج کرنے کیلئے آرڈ کے منتظر ہیں۔
ادھر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے وکیل نے بھی تیاری مکمل کرلی۔ وکیل کا کہنا ہے نیب نے پروڈکشن آرڈر کو عدالت میں چیلنج کیا تو ہم دفاع کریں گے، آغا سراج درانی کی گرفتاری کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، سیکرٹری اسمبلی کسی بھی گرفتار رکن کا پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتا ہے۔