لاہور: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کا اندرونی حصہ بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات میں فیصلہ کی منظوری دے دی گئی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایوان وزیر اعلی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس کا اندرونی حصہ بھی عوام کے لیے کھول دیا جائیگا۔
عوام تاریخی عمارت کو اندر سے بھی دیکھ سکے گی۔ گورنر ہاؤس کی اندرونی عمارت کے لئے گائیڈ ٹور رکھا جائے گا جو عوام کو عمارت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس کو دو دن ہفتہ اور اتوار کو کھولا جائے گا، عوام صبح دس بجے سے شام چار بجے تک گورنر ہاؤس کا دورہ کرسکیں گے۔