اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی پر برہم ہو گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کو مایوس کن قرار دیا تھا.
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خود کو نوازنے کے اقدامات وفاقی پالیسی کے برعکس ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحا مذاق اڑایا گیا ہے۔ ساتھ ہی وفاقی وزیراطلاعات نے پنجاب اسمبلی کے فیصلے پر نظرثانی کی امید بھی ظاہر کر دی۔
وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں ، تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے۔ امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبل ازیں اپنے بیان میں پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔