اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں اتفاق رائے پیدا ہوا ہے، ملک میں اتحاد کی فضا ہے نہیں چاہتے ماحول خراب ہو۔ ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ کالعدم تنظیمیوں پر پابندی کے معاملات پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر نریندر مودی کے موقف کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ عملی طور پر جہادی تنظیمیوں پر پہلے ہی پابندی ہے۔ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، اس قومی ادارے کے افسران ہم نے تعنیات نہیں کیے اور نہ اس کے کیسز ہماری حکومت میں بنائے گئے۔ نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔