اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب انھیں کسی اور وزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیراعظم کے حکم پر ہی ہٹایا گیا تھا۔
ادھر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جگہ لانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عہدے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم سے صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات ہوئی۔