جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے بلاول اور آصف زرداری 20 مارچ کو طلب کرلیا

Last Updated On 15 March,2019 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ دونوں ملزمان کوجاری نوٹسز میں کہا گیا کہ ہے جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، لہذا 20 مارچ کو نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لیے آپ کا بیان ریکارڈ کرنا ضروری ہے۔ لہذا 20 مارچ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کے موقع پر اپنی کمپنیوں اور اکاونٹس کا ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔

واضح رہے کہ بیکنگ کورٹ کراچی سے ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد اب گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان کو عبوری ضمانتیں کروانا پڑیں گی۔