کرائسٹ چرچ حملوں میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

کرائسٹ چرچ حملوں میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

ڈپٹی ہائی کمشنرنیوزی لینڈ معظم علی کا کہنا تھا کہ کل ہلاکتوں کی تعداد50 ہے۔ 9 پاکستانی لاپتہ ہیں جن میں سے 6 کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم تین پاکستانیوں کی ابھی تصدیق نہیں کرسکتے۔

پاکستانی شہداء میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون ،نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ شامل ہیں۔

معظم شاہ کا کہنا تھا کہ ذیشان رضااور ان کے والدین کی تفصیل کچھ دیرمیں جاری کی جائےگی۔