استنبول:(دنیا نیوز) اگرسخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نیوزی لینڈ جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،واقعہ تمام انسانیت کیلئے خطرہ ہے،مغربی ممالک کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیے،ترک صدر
ترک صد رجب طیب اردگان نے کرائسٹ چرچ سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، دعا ہے اللہ پسماندگان کو صبرعطا کرے اور زخمیوں کو جلد شفا عطا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک قوم کی جانب سے اس گھناؤنی اقدام کی زد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے لوگوں اور اسلامی دنیا کو تعزیت پیش کرتا ہوں، اگرسخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نیوزی لینڈ جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،واقعہ تمام انسانیت کیلئے خطرہ ہے،مغربی ممالک کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیے