کرائسٹ چرچ فائرنگ حملہ: مہمان بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

Last Updated On 16 March,2019 10:16 am

ڈھاکا: (دنیا نیوز) کرائسٹ چرچ فائرنگ حملہ کے بعد خوش قسمتی سے بچ جانے والے مہمان بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی، ادھورا دورہ چھوڑ کر آنے والے کھلاڑی آج ڈھاکا پہنچ جائیں گے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا، مہمان بنگلادیشی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اسکواڈ آج رات ڈھاکا پہنچ جائے گا۔

بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں: کپتان تمیم اقبال

واقعے کے فورا بعد ٹیم منیجر خالد مشہود نے ہوٹل پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 20 میں سے 17 کھلاڑی فائرنگ کا نشانہ بننے والی مسجد سے تقریبا پچاس گز دور تھے، فائرنگ کے ایسے خوفناک واقعے کو پہلی بار آنکھوں سے دیکھا جو بالکل فلمی منظر لگ ریا تھا، خوش قسمتی سے ہم بچ گئے۔

خیر عافیت سے ہوٹل واپس پہنچنے پر تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے ٹوئٹ کر کے سب کو تسلی دی اور اس دہشت گردی واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں سے اظہار افسوس کیا۔
 

Advertisement