مونٹریال: (روزنامہ دنیا) کینیڈا میں ڈیم فنڈز کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہو گیا، کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں بہت جذبہ ہے۔ خوشی ہے وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈز کا حصہ بن گئے ہیں، بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک تسلیم نہیں کیا۔ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کا استعمال کرنے پر فخر ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے، لوگوں کی جانب سے دیئے گئے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہا اہم مشن کے لئے پاکستانیوں کی سخاوت قابل دید ہے، دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔