کراچی: شاہراہ فیصل پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ نے قابو پایا

Last Updated On 17 March,2019 02:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں اور دو سنارکل نے قابو پایا، واقعے میں کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ کے چھٹے فلور پر ایک دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی طور پر عمارت میں موجود افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور دو اسنارکل بھی پہنچ گئے۔

ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے عمارت کو خالی کرایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا، حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔