مانسہرہ: (دنیا نیوز) حادثہ آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کی انتہا کرتے ہوئے کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹنے سے اس پر موجود ہزاروں لیٹر تیل سڑکوں پر بکھر گیا۔ شہری تیل بھرنے موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر انتظامیہ لاپروائی کی انتہا کرتے ہوئے غائب ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے حادثے میں 200 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
یہ اندوہناک حادثہ 25 جون 2017ء کو اس وقت پیش آیا تھا جب کراچی سے وہاڑی ہزاروں لیٹر تیل لے جانے والا ٹینکر بستی رمضان جوئیہ کے قریب الٹ گیا تھا جس کے بعد مقامی افراد اس سے بہنے والا تیل جمع کرنے کے لیے اکٹھے ہو گئے تھے۔
اسی دوران نامعلوم وجہ سے وہاں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے ہجوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں 125 افراد تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔