کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ معدنیات بلوچستان کا اہم اثاثہ ہے۔ معدنیات کے شعبے کو ترقی دے کر بلوچستان کی آمدن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ معدنی وسائل کی نئی پالیسی 2019ء سے اس شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ سرمایہ کاروں کے لیے بلوچستان کی معدنیات کے شعبے کی ویب سائٹ تیار کر لی گئی ہے۔
بلوچستان کے معدنی وسائل سے متعلق کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسینزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اراکین اسمبلی اور معدنیات کے شعبے کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے معدنیات کے شعبے کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔ موجودہ حکومت اس شعبے کی بہتری کے لیے 2019ء کی پالیسی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس شعبے کی آمدنی صرف اڑھائی ارب روپے ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سیندک پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بہت سے موقع موجود ہیں۔ اس طرح کے سیمینار سے ہمیں سرمایہ کاری کی جانب لے جائیں گے۔ سرمایہ کار بغیر کسی خوف لے بلوچستان آئین انہیں ہر قسم کے تحفظ کی ضمانت دینگے۔