راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت نے خطے کا امن داو پر لگا دیا۔ چکوٹھی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت دو شہریوں کو شہید کر دیا جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے غلام حسین اور نوشاد بی بی شہید ہو گئے جبکہ راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔