بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ جاری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Last Updated On 04 March,2019 10:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال، بھارتی فوج نے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مستعد اور ہوشیار ہیں۔ پاکستان کی طرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک خرم شہید کا نماز جنازہ ڈی جی خان میں ادا کر دیا گیا ہے۔ نائیک خرم 2 مارچ کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید خرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
 

Advertisement