راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں فائرنگ کی ہے جس سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے محمد مشتاق نامی شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔