اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرتار پور راہداری کے تکنیکی معاملات پر پاک بھارت مذاکرات آج ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہوں گے، راہداری کے نقشے اور شاہراہ کے متعلق امور طے کئے جائین گے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت مذاکرات ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر آج شروع ہوں گے، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی این ایچ اے افسران اور انجینئرز کریں گے، مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے نقشے سڑکیں اور دیگر تکنیکی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
مذاکرات میں ڈیرہ بابا نانک سے کرتار پور کو ملانے والی شاہراہ اور دیگر تعمیرات سے متعلق تفصیلات بھی طے کی جائیں گی۔ ڈیرہ بابا نانک کو بھارت کی طرف سے کرتار پور راہداری کے لئے زیرو پوائنٹ قرار دیا جا چکا ہے۔