کراچی: (دنیانیوز) تھر کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا خواب پورا ہوگیا، 330 میگاواٹ بجلی شامل قومی گریڈ میں شامل کردی گئی۔
مقامی اور چینی کمپنی کے اشتراک سے اس وقت تھر کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ دوسرا 330 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ جون 2019 میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس طرح آئند برس تک تھر کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی، تھر سے بجلی کی پیداوار کے لئے سالانہ 35 لاکھ ٹن کوئلہ نکالا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی کو پیدا کیا گیا ہے۔ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کر دے گا۔