کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راوالپنڈی منتقلی کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔
سابق صدر آصف زرداری اور فرالا تالپور سندھ ہائی کورٹ پہنچے، رہنماوں نے عدالت میں دو دو درخواستیں دائر کیں۔ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی بھی استدعا کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو مقدمہ منتقل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، بینکنگ کورٹ کو اسکا اختیار ہی نہیں، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
گزشتہ روز بینکنگ کورٹ نے چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔