کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایران کے 4 مغوی فوجی بازیاب

Last Updated On 21 March,2019 11:47 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے اموری میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے 4 ایرانی فوجی بازیاب کرا لیے ہیں، مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شگائی میں اموری کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیس کارروائی کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ پاک افغان بارڈر سے 3 سے 4 کلو میٹر دور ہوا۔

دہشتگرد مغوی ایرانی فوجیوں سمیت پاکستان داخلے کی کوشش کر رہے تھے، بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement