لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ ملنے پر کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔
انہوں نے کہا نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہو گیا۔ میاں نواز شریف کے صحت کے معاملے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے، گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں ہیں، میاں نواز شریف کے گردوں کا مرض سٹیج تین پر ہے۔
If his renal functions are not checked for any further deterioration & if his doctor & I are not allowed access to him, I will go and stand outside the jail tomorrow till the access is granted. https://t.co/UXj6ibe4VZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019
انہوں نے کہا میاں نواز شریف کا یوریا اور گردوں کا لیول بہت خراب ہو گیا ہے، ڈاکٹروں کو فوری طور پر ان کے گردوں کے علاج کرنا چاہیئے۔