اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان پاکستان سے نوازا۔
تقریب کے بعد وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب میں انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 30 سال میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ پاکستان جن تجربات سے گزرا، دیگر اقوام کو اب ان کا سامنا ہے۔