اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹھٹھہ شوگر ملز کیس میں بیان قلمبند کرا دیا۔ دوسرے کیس میں سوالنامہ دے دیا گیا۔
ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مراد علی شاہ سے سوالات کئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے پوچھا گیا کہ ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو اونے پونے داموں کیوں فروخت کی گئی ؟ اومنی گروپ کو ایک ارب کی سبسڈی کیوں دی ؟ ٹھٹھہ شوگر ملز سے یوٹیلیٹی چارجز، کسانوں کی واجب الادا رقم کیوں وصول نہ کی؟۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ ٹھٹھہ شوگر ملز کی نیلامی قانون کے مطابق کی، اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مراد علی شاہ سے قبل سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے بھی اسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔