لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ 6 ہفتے کی رہائی ملنے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جذباتی ردعمل 'اللہ کریم' دیا۔
عدالت عظمی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی ہے، انھیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ 6 ہفتے آزاد فضاوں میں گزاریں گے تاہم ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے علاج معالجے کیلئے 8 ہفتوں کی ضمانت طلب کی تھی۔
اللّہ کریم ♥️
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 26, 2019
نوازشریف کی ضمانت منظور ہوتے ہی جیل میں انھیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ ان کی بیٹی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر جذباتی ردعمل دیا "اللہ کریم"۔ دیگر ن لیگی رہنماوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہو گیا، سپریم کورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے فیصلہ سنتے ہی نوازشریف کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔