اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آزادانہ انشورنس پالیسی کی منظوری دی جائے گی، ریونیو حکام کی ارسال کردہ پینل سرچارجز کے خاتمہ کی سمری، ضلع ہنگو اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی پر غور کیا جائے گا، نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں آزادانہ انشورنس پالیسی کی منظوری دی جائے گی، ایل این جی پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ عارضی معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔