کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کیساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سندھ ناصرحسین شاہ کراچی سے سکھر جاتے ہوئے جہاز میں ہم سفر بن گئے۔
سندھ میں ایک دوسرے پر گرجنے برسنے والے ایوان سے باہر باہم شیرو شکر ہوگئے۔ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کیساتھ سیاسی مخالف ناصر حسین شاہ ہم سفر بن گئے۔ کراچی سے سکھر جاتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کیساتھ پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ نے سفر کیا۔
ناصر حسین شاہ نے دوران سفر تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کیساتھ سیلفی بھی لی، دوران سفر خوش گپیاں اور ناصر حسین شاہ کا گھوٹکی جلسے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔