اسلام آباد: (دنیا نیوز) اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ لیگی رہنما نے نیب ٹیم کو عدم پیشی سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے خط میں کہا ہے کہ مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔ خواجہ آصف 3 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب خواجہ آصف کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلبی کا سمن جاری کرے گا۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔