اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، اس دوران وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کوئٹہ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیمپس کا افتتاح کرینگے۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کوئٹہ میں کارڈیک سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، وزیراعظم کچلاک تا ژوب روڈ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم دوپہر کوئٹہ سے گوادر جائیں گے جہاں گوادر میں دو روزہ گوادر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان گوادر ریلوے لائن منصوبے کا افتتاح اور سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔