ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

Last Updated On 01 April,2019 08:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں گرم رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں موسم سرد ہے۔

ملک بھر میں گرمی کا احساس ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی دن گرم اور چمکیلی دھوپ ہے۔ لاہور میں سورج اپنی موجودگی ظاہر کر رہا ہے۔

البتہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے باعث موسم سرد ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی کے رخصت ہونے کے بعد موسم کروٹ لے رہا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کراچی سمیت اندرون سندھ موسم گرم رہے گا۔