کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ انورمجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں زیرتفتیش اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔
عدالت نے کیس کے دوران ریمارکس دئیے کہ جب مقدمہ اسلام آباد منتقل ہوچکا تو عدالت یہ کیس کیسے سنے۔ اس پر وکیل انور مجید کا کہنا تھا کہ جواب کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مہلت نہیں درخواست مسترد کرتے ہیں۔ انورمجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔