راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی بغیر قیمت کے حاصل نہیں ہوتی۔ ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے اس ملک پر اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ اپنے شہدا کو بھلانے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔ باہر سے لوگ آ کر پوچھ رہے ہیں، تمام دنیا دہشت گردی کے سامنے سرنگوں ہو چکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت پر کیسے قابو پا لیا؟
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2018ء کے دوران کے شہید ہونے والے مسلح افواج کے آفیسرز اور جوانوں کے ورثا اور غازیوں کو اعزازت عطا کیے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے عفریت پر کیسے قابو پا لیا؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے اور پوچھتے رہے کہ تمام دنیا دہشت گردی کے سامنے سرنگوں ہو چکی ہے، آپ نے ایسی کیا چیز کی کہ پاکستان میں آپ نے دہشت گردی کی لعنت پر قابو پا لیا؟ آرمی چیف نے کہا کہ جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔
Investiture Ceremony held at GHQ. Shaheeds and Ghazis of last year conferred with gallantry awards. COAS shared strength behind motivation and achievements of Pakistan Armed Forces. Acknowledging their support thanked resilient Pakistani Nation.#PakistanZindabad pic.twitter.com/obDhw2XJ8C
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 10, 2019
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میری ایسی بہنیں اور بیٹیاں ہیں جنہوں نے اپنے شوہر اور بھائی ملک پر قربان کیے۔ اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی جان پر ملک کو ترجیح دیتے ہیں تو پاکستان کو انشا اللہ کچھ نہیں ہوگا۔