بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، پیپلز پارٹی نے نیب کا دروزاہ کھٹکھٹا دیا

Last Updated On 11 April,2019 02:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر پیپلز پارٹی نیب پہنچ گئی۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان اور دیگر رہنماوں نے درخواست دائر کر دی۔

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماوں ہمایوں خان، اخونزادہ چٹان، نگہت اورکزئی اور دیگر نے نیب ہیڈ کواٹرز میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت 6 ماہ کی مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہو چکی، لاگت 39 ارب روپے کے بجائے 70 ارب سے تجاوز کر گئی اور مزید اضافے کا خدشہ ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ریفرنس دائر کرتے ہوئے نیب کے آرٹیکل 18 کے تحت کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا، چیئرمین نیب معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیں اور ملزمان کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں۔