لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اداروں نے شریف خاندان کیخلاف نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ شریف خاندان کیخلاف پہلے پرانے کیس تھے، اب نئے کیس دائر ہونگے۔