اثاثہ جات کیس: لیگی رہنما خواجہ آصف کا نیب راولپنڈی میں بیان ریکارڈ

Last Updated On 09 April,2019 02:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نیب راولپنڈی آفس میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے سوال کئے کہ پاکستان میں آپ کے مجموعی اثاثے کتنے ہیں ؟ بیرون ملک کتنی جائیدادیں بنائی، کیا تمام اثاثے ظاہر شدہ ہے ؟ 2000ء میں آپ کے کتنے اثاثے تھے ؟ آپکے نام پر پاکستان اور بیرون ملک کتنے بنک اکاونٹس ہیں ؟ بیرون ملک اثاثوں کی دستاویز کہاں ہیں ؟ جس پر خواجہ آصف نے نیب ٹیم سے کہا ان سوالوں سے متعلق پہلے آگاہ نہیں کیا گیا، کچھ ریکارڈ ساتھ لایا ہوں، باقی بھی جلد دے دوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں۔ نیب ٹیم نے سابق وفاقی وزیر سے کہا اپنا بیان جواب کی شکل میں تحریری طور پر بھی دیں۔