تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں، چیئرمین نیب

Last Updated On 10 April,2019 10:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کی جائیں۔

 

نیب ہیڈ کوارٹرز میں کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ مارچ 2019ء تک 54 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ بدعنوانی کے 590 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں نیب نے بدعنوان عناصر سے 4100 ملین روپے وصول کر خزانے میں جمع کروائے۔ نیب نے قیام سے اب تک 303 ارب وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے۔

چئیرمین نیب نے پراسیکیوشن افسران کو ہدایت کی کہ تمام ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کی جائیں۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں اور احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔