اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادویات ساز مافیا نے وزیراعظم اور وزیر صحت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ حکومتی نوٹس کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔
ادویات کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی کا حکم دیا تھا لیکن کمپنیوں نے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔
اس کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے بھی ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔ اس ظلم خلاف کے شہری سراپا احتجاج ہیں۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مافیا بہت طاقتور ہیں۔ ادویات کی قیمتیں اب کم نہیں ہوں گی، عوام کو صرف طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فارماسوٹیکل کمپنیوں نے دیگر کئی ادویات کیساتھ امراض قلب کی دوا کی قیمت 186 روپے سے بڑھا 485 روپے، شوگر کنٹرول کی دوا کی قیمت 272 روپے سے بڑھا کر 460 روپے، گلے کے مرض کی ایک دوا 548 روپے سے بڑھا کر 921 روپے جبکہ بلڈ پریشر کی دو ا کی قیمت 162 روپے سے بڑھا کر 235 کر دی تھی۔