راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نئے بلاکس سے ہسپتال میں بیڈز کی تعداد میں 150 بیڈز کا اضافہ ہو گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں نئے بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہسپتال کے نئے بلاکس کا کام 2013ء میں شروع ہوا تھا۔
بلاکس کی تکمیل پر ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 1000 سے بڑھ کر 1150 ہو گئی ہے۔ ہسپتال میں جدید ترین آلات اور استعداد کار کے نتیجے میں 5 ہزار مریضوں کو روزانہ او پی ڈی میں دیکھا جاتا ہے۔ ہسپتال تینوں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ سول آبادی کی ضروریات بھی پوری کر رہا ہے۔