اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کے لیے 18 شیروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ تحفہ یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے بھیجا جائے گیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر دبئی کے النخیل وائلڈ لائف سینٹر سے لائے جائیں گے۔
تحفے میں 4 وائٹ ٹائیگرز، 6 بنگال ٹائیگرز اور 8 افریقن شیر شامل ہیں۔ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
شیر آئندہ ہفتے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لائے جائیں گے۔ نئے شیروں کی آمد سے چڑیا گھر میں افزائش نسل میں مدد ملے گی۔