اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019ء کو آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر حکام کے ساتھ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمنسٹی سکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہونا چاہیے۔ سکیم کو آسان بنایا جائے تاکہ اس پر عملدرآمد میں کوئی دشواری نہ ہو۔