کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مذاق بن گئے، گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا، پیپر امتحانی مرکز پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا۔ گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب ناظم امتحانات عظیم صدیقی نقل مافیا کے سامنے بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے نقل روکنے کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ سے مدد مانگ لی۔