کراچی: (دنیا نیوز) کراچی مبینہ پولیس مقابلے میں ڈیڑھ سالہ احسن کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، چاروں پولیس اہلکاروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو تفتیش سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچے کی ہلاکت کے کیس میں ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو تفتیش سے الگ کرتے ہوئے واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں سے مزید تفتیش مکمل طور پر انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سپرد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچے کی ہلاکت، ایک اور پولیس مقابلہ جعلی نکلا
آئی جی سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں تفتیش ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کی گئی ہے۔ دوسری جانب معطل کیے جانے والے ایس ایچ او سچل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سچل نے تسلی بخش جواب نہ دیا تو محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔