لاہور: (دنیا نیوز) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شھباز قلندرؒ کا میلہ سج گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل عرس تقریبات کا آج افتتاح کریں گے، پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سرزمین سندھ کی روحانی شخصیت لعل شھباز قلندرؒ کا 767 واں عرس آج سے سیہون میں شروع ہو رہا ہے، ملک بھر سے لاکھوں زائرین سیہون پہنچ گئے ہیں، زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سبیلیں، مختلف اشیاء کے سٹالز اور عارضی بازار بھی قائم کئے گئے ہیں۔
عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح آج سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کریں گے، عرس کے تینوں روز سندھ کی روایتی ثقافت ملھ ملاکھڑا، سگھڑن کی کچھری، ادبی کانفرنس، محفل موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد ہونگے، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔