اسلام آباد (دنیا نیوز): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسمندرپارپاکستانیزکےاجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سری لنکا دھماکوں میں تین پاکستان خواتین زخمی ہوئیں۔
اتوار کے روز کولمبو اور نیگمبو کے مغربی ساحل اور اور بٹّی کالؤا کے مشرق میں ہوٹلوں اور چرچوں کو یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
یہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب سری لنکا کی مسیحی اقلیت، ایسٹر کے تہوار کے موقع پر چرچ کی تقریبات میں شرکت کر رہی تھی یا وہاں جانے کی تیاری کر رہی تھی۔
اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو وزرات خارجہ حکام کی جانب سے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے واقعہ پربھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کےساتھ تعاون کیا گیا اور سفری سہولت دی گئیں، شہید نعیم رشید کونشان امتیاز دیاجائےگا، اس حوالے سے تقریب 4 مئی کو نیوزی لینڈ میں ہوگی۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ نیوزی لینڈ واقعہ کےپہلےہی دن ایمرجنسی کیمپ لگایاتھا، نیوزی لینڈحکومت نےشہداکےورثا کو 10،10 ہزارڈالردیئے۔