قومی سلامتی: اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی قائم

Last Updated On 26 April,2019 08:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی قومی سلامتی امور کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنما کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی ہر 15 دن بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی فوجی عدالتوں کے مستقبل اور سول عدالتوں میں ایسے مقدمات کے حوالے سے اقدامات پر غور کرے گی۔ کمیٹی اہم قومی معاملات پر اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی پیش کرے گی۔