اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کیمپ آفس سے نکلنے کا فی الحال کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔ فینس کمزور، ٹاور پوسٹس ہیں نہ سرچ لائٹس، ملٹری سیکرٹری نے انتظامیہ اور پولیس کو تحفظات بھرا خط لکھ دیا۔
ملٹری سیکرٹری نے خط میں لکھا کہ بنی گالہ میں کوئی ایمرجنسی ایگزیٹ نہیں، متبادل راستے کا انتخاب کر لیا گیا ہے، سی ڈی اے اس پر جلد عمل درآمد شروع کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مری روڈ سے بنی گالہ تک کاطر خواہ روشنی کا بھی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی چیکنگ نہیں کی جا سکتی۔
خط میں نشاندہی کی گئی ہےکہ بنی گالہ ہاؤس کے اطراف لگائی گئی فینس کو باآسانی توڑا جا سکتا ہے۔ رہائشگاہ کے باہر ٹاور پوسٹ ہے نہ اردگرد سرچ لائٹس ہیں۔
ملٹری سیکرٹری نے سفارش کی ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو بنی گالہ ہاؤس تک اپروچ دی جائے، آنے جانے والوں کی چیکنگ کے لئے مشین آئی بی سے مشاورت کے ساتھ نصب کیا جائے جبکہ وزیر اعظم کیمپ آفس میں بُلٹ پروف شیشہ بھی لگایا جائے۔