پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر تنظیموں نے ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا اور کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں او پی ڈی سروسز بند کر دی۔
خیبر پختونخوا کی ڈاکٹرز تنظیمیں ہسپتالوں کی نجکاری، ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے، ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت اور آئی آئی پی کلچر کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کے لیے سراپا احتجاج ہیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کی ڈاکٹر تنظیمیں شامل ہیں۔
ڈاکٹر کونسل کے مطابق ہسپتالوں کی نجکاری منظور نہیں، ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے ایکٹ تسلیم نہیں، ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت اور آئی آئی پی کلچر ختم کیا جائے، سول سرونٹس کی بجائے کنٹریکٹ،ادارہ جاتی ملازمین کا منصوبہ قبول نہیں۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹر او پی ڈی میں گھس گئے اور سروسز بند کردی۔ ڈاکٹر جلوس کی شکل میں اسمبلی چوک کے لیے روانہ ہوئے اور اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو شدید پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔