لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے 2 گروپ واضح طور پر سامنے آگئے۔ ن لیگ کا ایک گروپ حکومت مخالف تحریک چلانے کے حق میں جبکہ دوسرا گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
ایک گروپ نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، رانا تنویر اور جاوید لطیف کھل کر اسیر رہنماؤں کے حق میں ہیں اور نواز شریف کے بیانیہ کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک چلائی جائے جبکہ دوسرے گروپ کے مطابق ابھی بھی انتظار اور تحمل ضروری ہے۔
مشاہد اللہ خا ن، برجیس طاہر، ملک ریاض سمیت دیگر رہنما صبر اور تحمل پر زرو دے رہے ہیں۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی آئندہ 24 گھنٹے میں نواز شریف سے ملاقات کا مکان ہے، جس میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے پالیسی واضح ہو جائے گی۔