لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی گئی، عدالت نے اس درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
ن لیگ کیلئے ایک اور بری خبر، عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس مامون الرشید نے عدم پیروی کے باعث نوازشریف کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست خارج کی ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کیلئے نظرثانی درخواست بھی آج مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رہائی علاج کیلئے دی تھی، ٹیسٹوں پر ضائع کر دی۔ اس طرح نوازشریف خاندان کو آج عدلیہ کی جانب سے 2 بری خبروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔